MARSIA
مرثیہ

اردو مرثیہ ایک آفاقی نوعیت کی صنف سخن ہے. سانحہ کربلا کے حوالے سے اس نے ایک ادبی عبادت کا مقام حاصل کر لیا ہے. دکن کی کربل کتھا سے مرثیہ انیس و دبیر تک اور اس کے بعد بھی اب تک مرثیہ کا مضمون سوزِ غم حسینؑ ہی ہے اور اسی سے اس صنف سخن نے افلاک کی بلندیاں اور وسعتیں پائیں اور جب تک غمگساران حسینؑ باقی ہیں نہ مرثیہ فنا ہو سکتا ہے نہ اردو زبان. مجالس میں منبر کی ذاکری اور خطابت کو ابھی مشکل سے ڈیڑھ صدی گزری ہے جبکہ مرثیہ کو تین صد یاں گزر چکی ہیں اور یہ اپنی تمام آب و تاب کے ساتھ جلوہ گر ہے. واقعے کربلا کا ابلاغ مرثیہ ہی کا کارنامہ ہے. اس سے عوام کے قلوب اس طرح متاثر ہوۓ کہ غیر مسلموں نے بھی مرثیے لکھے. چھنو لال دلگیر اور روپ کماری کے مرثیے ہمارے ہاتھوں میں موجود ہیں . ریگستان عرب میں ہونے والے واقعے کو ہندوستانی کلچر میں اس کمال کے ساتھ پیش کرنا کے یہ محسوس ہو کہ یہ ہماری آنکھوں کے سامنے ہوا ہے اور اس کے سب کردار جیسے ہم ہی میں سے ہیں کوئی معمولی بات نہیں ہے. یہ سامع کے دل و دماغ پر وہ اثر چھوڑتے ہیں جو بڑی بڑی تقریریں پیدا کرنے سے قاصر ہیں .

مرثیہ ظالم سے نفرت مظلوم سے ہمدردی کے جذبات پیدا کرنے کے علاوہ بھی انسانیت کے اعلیٰ اقدار کے فروغ میں ایک اہم اور نمایاں کردار ادا کرتا ہے.


از نظر باقر زیدی
 

Baquer Zaidi has written fourteen marsias of which all have been published in his books "Furat-e-Sukhn" and "Hurmat-e-Hurf" except his latest marsia "Hubb-e-Ali". The marsias can be viewed or downloaded by clicking on the respective buttons underneath each Marsia title.

S.no عنوان مطلع سال تصنیف تعداد بند
1 مَرثیہ سر بسر اپنے بزرگوں کا چلن رکھتا ہوں 1989 69
E View D Download
2 رَفتار رفتہ رفتہ مری رفتارِ سخن تیز ہوئی 1991 83
E View D Download
3 سُخَن اسی کے نام سے کرتا ہوں ابتداۓ سخن 1992 68
E View D Download
4 کَربَلا آج بھی سر چشمۂ فکر و عمل ہے کربلا 1993 68
E View D Download
5 طَاقَت طاقتِ حرفِ سخن آج دکھانا ہے مجھے 1994 86
E View D Download
6 اُردو جب ضیا بار ہوا ، مہرِ جہانِ اردو 1996 88
E View D Download
7 گَھر لائقِ شکر ہے ہر حال میں نعمت گھر کی 1997 83
E View D Download
8 آیَاتِ سُخَن پھر کوئی تازہ سخن اے مرے پندارِ سخن 1998 77
E View D Download
9 علیؑ اور اِسلام حرفِ سخن متاعِ ہنر کر رہا ہوں میں 1999 75
E View D Download
10 دُعا حصارِ مرضیء معبود میں رہو باقرؔ 2002 91
E View D Download
11 قَلم مالکِ لوح و قلم مجھ کو قلم کار بنا 2004 71
E View D Download
12 مَجلِس مرثیہ لکھنے کو پھر آج اُٹھاتا ہوں قلم 2007 73
E View D Download
13 کِتاب خواہش یہ ہے قلم کی کہ ذکرِ کتاب ہو 2008 62
E View D Download
14 حُبِّ علیؑ خوش آب ہے ، دبیرِ دبستانِ مرثیہ 2008 60
E View D Download