اردو مرثیہ ایک آفاقی نوعیت کی صنف سخن ہے. سانحہ کربلا کے حوالے سے اس نے ایک ادبی عبادت کا مقام حاصل کر لیا ہے. دکن کی کربل کتھا سے مرثیہ انیس و دبیر تک اور اس کے بعد بھی اب تک مرثیہ کا مضمون سوزِ غم حسینؑ ہی ہے اور اسی سے اس صنف سخن نے افلاک کی بلندیاں اور وسعتیں پائیں اور جب تک غمگساران حسینؑ باقی ہیں نہ مرثیہ فنا ہو سکتا ہے نہ اردو زبان. مجالس میں منبر کی ذاکری اور خطابت کو ابھی مشکل سے ڈیڑھ صدی گزری ہے جبکہ مرثیہ کو تین صد یاں گزر چکی ہیں اور یہ اپنی تمام آب و تاب کے ساتھ جلوہ گر ہے. واقعے کربلا کا ابلاغ مرثیہ ہی کا کارنامہ ہے. اس سے عوام کے قلوب اس طرح متاثر ہوۓ کہ غیر مسلموں نے بھی مرثیے لکھے. چھنو لال دلگیر اور روپ کماری کے مرثیے ہمارے ہاتھوں میں موجود ہیں . ریگستان عرب میں ہونے والے واقعے کو ہندوستانی کلچر میں اس کمال کے ساتھ پیش کرنا کے یہ محسوس ہو کہ یہ ہماری آنکھوں کے سامنے ہوا ہے اور اس کے سب کردار جیسے ہم ہی میں سے ہیں کوئی معمولی بات نہیں ہے. یہ سامع کے دل و دماغ پر وہ اثر چھوڑتے ہیں جو بڑی بڑی تقریریں پیدا کرنے سے قاصر ہیں .
مرثیہ ظالم سے نفرت مظلوم سے ہمدردی کے جذبات پیدا کرنے کے علاوہ بھی انسانیت کے اعلیٰ اقدار کے فروغ میں ایک اہم اور نمایاں کردار ادا کرتا ہے.
از نظر باقر زیدی
Baquer Zaidi has written fourteen marsias of which all have been published in his books "Furat-e-Sukhn" and "Hurmat-e-Hurf" except his latest marsia "Hubb-e-Ali". The marsias can be viewed or downloaded by clicking on the respective buttons underneath each Marsia title.
S.no | عنوان | مطلع | سال تصنیف | تعداد بند |
1 | مَرثیہ | سر بسر اپنے بزرگوں کا چلن رکھتا ہوں | 1989 | 69 |
E View | D Download | |||
2 | رَفتار | رفتہ رفتہ مری رفتارِ سخن تیز ہوئی | 1991 | 83 |
E View | D Download | |||
3 | سُخَن | اسی کے نام سے کرتا ہوں ابتداۓ سخن | 1992 | 68 |
E View | D Download | |||
4 | کَربَلا | آج بھی سر چشمۂ فکر و عمل ہے کربلا | 1993 | 68 |
E View | D Download | |||
5 | طَاقَت | طاقتِ حرفِ سخن آج دکھانا ہے مجھے | 1994 | 86 |
E View | D Download | |||
6 | اُردو | جب ضیا بار ہوا ، مہرِ جہانِ اردو | 1996 | 88 |
E View | D Download | |||
7 | گَھر | لائقِ شکر ہے ہر حال میں نعمت گھر کی | 1997 | 83 |
E View | D Download | |||
8 | آیَاتِ سُخَن | پھر کوئی تازہ سخن اے مرے پندارِ سخن | 1998 | 77 |
E View | D Download | |||
9 | علیؑ اور اِسلام | حرفِ سخن متاعِ ہنر کر رہا ہوں میں | 1999 | 75 |
E View | D Download | |||
10 | دُعا | حصارِ مرضیء معبود میں رہو باقرؔ | 2002 | 91 |
E View | D Download | |||
11 | قَلم | مالکِ لوح و قلم مجھ کو قلم کار بنا | 2004 | 71 |
E View | D Download | |||
12 | مَجلِس | مرثیہ لکھنے کو پھر آج اُٹھاتا ہوں قلم | 2007 | 73 |
E View | D Download | |||
13 | کِتاب | خواہش یہ ہے قلم کی کہ ذکرِ کتاب ہو | 2008 | 62 |
E View | D Download | |||
14 | حُبِّ علیؑ | خوش آب ہے ، دبیرِ دبستانِ مرثیہ | 2008 | 60 |
E View | D Download |